news

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت

Published

on

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکہ کو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ایک نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اور تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کا اہم سنگ میل ہے۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے خارجہ پالیسی کے محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دوبارہ انتخاب کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز کو دانشمندانہ حکمت عملی کے ذریعے موقع میں بدلا گیا اور وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی روابط کو فروغ دیا گیا۔

مزید برآں، واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کے انسداد دہشتگردی اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا، جس کے نتیجے میں امریکہ نے کالعدم تنظیم ’بی ایل اے‘ کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے امریکہ کو معدنی وسائل کی ترقی اور کرپٹو کرنسی کے منصوبوں میں شراکت داری کی پیشکش بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔ بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے بعد پاک، امریکا تعلقات میں مزید بہتری خطے میں امن و استحکام کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ یہ تمام سفارتی کامیابیاں نہ صرف پاکستان کے عالمی کردار کو مزید مؤثر بنا رہی ہیں بلکہ دنیا میں اس کی مثبت شبیہ کو بھی اجاگر کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version