news

کراچی میں بارش سے سڑکیں زیرآب، نکاسی آب ناکام، عام تعطیل کا اعلان

Published

on

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کی بیشتر سڑکیں زیرِ آب ہیں اور نکاسی آب نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہر کے اہم تجارتی و مرکزی علاقے جیسے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لکی اسٹار، حقانی چوک، ٹاور، اولڈ سٹی ایریا، کھارادر، میٹھادر، کپڑا مارکیٹ اور بولٹن مارکیٹ میں تاحال پانی جمع ہے۔ یہاں تک کہ آرٹس کونسل کے اطراف اور صدر کی مارکیٹوں کی سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ بارش کے بعد اربن فلڈنگ نے شہر کو مفلوج کر دیا اور سب سے بڑی شاہراہ، شارع فیصل بھی پانی میں ڈوب گئی جہاں گاڑیاں تیرتی ہوئی دکھائی دیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دورے کے دوران دعویٰ کیا کہ برساتی نالے صاف ہیں اور پانی کی نکاسی جاری ہے، تاہم شہریوں کو اب بھی شدید مسائل کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اولڈ ایئرپورٹ ایریا میں 158 اور جناح ٹرمینل پر 152.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آج اور کل مزید بارش اور اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version