news
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے بدترین تعطل نے صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ پاکستان کےمختلف شہروں سے انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بھی سروس متاثر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ تمام بڑی کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروسز اچانک بند ہو گئیں جس کی وجہ سے رابطے اور آن لائن سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ تاہم ابھی تک اس بڑے تعطل کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، اور حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔