کھیل
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، بابر اعظم اور رضوان بی کیٹیگری میں
پی سی بی نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025–26 کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس جاری کردیئے۔ حیران کن طور پر اے کیٹیگری میں کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔
بابر اعظم اور رضوان کی تنزلی
بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کے بعد اے سے بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی سمیت دیگر کھلاڑی بھی بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔
کھلاڑیوں کی تقسیم اور معاوضے
اعلامیے کے مطابق بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں 10، 10 کھلاڑی شامل ہیں۔ سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور سعود شکیل سمیت 10 کھلاڑی ہیں۔ جبکہ ڈی کیٹیگری میں شان مسعود، خوشدل شاہ اور محمد وسیم جونیئر سمیت دیگر شامل ہیں۔
کنٹریکٹس کی مدت اور تنخواہیں
یہ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک مؤثر رہیں گے۔ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 45 لاکھ ملیں گے، تاہم سی اور ڈی کیٹیگری کے معاوضوں میں 2 سے 4 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔