news
ایران اور عراق زیارات، پرانا قافلہ سالار نظام ختم، نیا طریقہ کار لاگو
زیارات کے لیے نیا نظام نافذ
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے تصدیق کر دی ہے کہ ایران اور عراق میں زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام جلد ختم ہو جائے گا۔
صرف مجاز آرگنائزرز کے تحت زیارات
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب زیارات صرف مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز کے تحت ہی ممکن ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے زیارت کرانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ مزید یہ کہ وزارت نے گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس
ترجمان نے بتایا کہ اب تک 585 کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں مدت میں حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا
حکام کے مطابق کوائف مکمل کرنے والی کمپنیوں کو جلد ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے جائیں گے تاکہ زائرین کو باقاعدہ اور محفوظ سہولت فراہم کی جا سکے۔