news

ملائیکہ اروڑہ کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار

Published

on

بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف ڈانسر و ماڈل ملائیکہ اروڑہ نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک حالیہ انٹرویو میں 51 سالہ ملائیکہ نے کہا کہ وہ محبت پر اب بھی یقین رکھتی ہیں اور دوسری شادی کے امکان کو کبھی مسترد نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ملائیکہ اروڑہ نے ارباز خان سے شادی کی تھی تو وہ بہت کم عمر تھیں، اسی لیے وہ نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتی ہیں کہ شادی جیسے اہم فیصلے میں جلد بازی نہ کریں۔ ملائیکہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں کے ساتھ ساتھ ناقدین بھی اس پر بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ارباز اور ملائیکہ 18 سالہ رفاقت کے بعد 2017 میں علیحدہ ہوئے تھے، جس کے بعد ملائیکہ کا نام اداکار ارجن کپور کے ساتھ جوڑا گیا تاہم 2024 میں ان کا رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔ دوسری جانب ارباز خان نے 2023 میں ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version