انٹرٹینمنٹ
روس کی سابق مس یونیورس ماڈل کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے میں جاں بحق
روس کی نامور ماڈل اور 2017 میں مس یونیورس مقابلے میں نمائندگی کرنے والی کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئیں۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 5 جولائی کو تویر اوبلاست میں اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔ دورانِ سفر اچانک ایک بارہ سنگھا ان کی گاڑی کے سامنے آ گیا جس کے باعث گاڑی کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی اور کسینیا کو شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کے بعد وہ کومہ میں چلی گئیں اور تقریباً ایک ماہ تک موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ حیران کن طور پر ان کے شوہر اس حادثے میں محفوظ رہے۔ یاد رہے کہ کسینیا 2017 میں نائب مس روس بھی منتخب ہوئی تھیں جبکہ اس حادثے سے محض چار ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔