news

فیصل واوڈا: ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے

Published

on

سابق وفاقی وزیر اور موجودہ آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے بڑے بڑے طرم خان اب رگڑ دیے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر عناصر ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں، لیکن ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں پاک فوج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ منافق سیاستدان اور دیگر لوگ اپنی سمت درست کر لیں، ورنہ ترقی کے جاری تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو سخت انجام بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بین الاقوامی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کو جنگ میں شکست، تجارتی میدان میں شرمندگی، اور اب بی ایل اے و مجید بریگیڈ کو امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دینا، دراصل بھارت کے دہشت گرد ہونے کی تصدیق ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں، کاش پاکستان کے پاس بھی ایسا جمہوری لیڈر ہوتا، کیونکہ نہ ماضی میں کوئی نظر آیا، نہ آج ہے اور نہ مستقبل میں دکھائی دے رہا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version