news

خیبرپختونخوا حکومت کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور نئی بستیوں کے کا اعلان

Published

on

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کے نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائے گا اور تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ سوات میں متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانی کے قدرتی راستوں پر برسوں سے تعمیرات ہو رہی ہیں جس کے باعث نقصانات میں اضافہ ہوا، اس لیے بستیوں کو ان راستوں سے ہٹا کر محفوظ مقامات پر نئی آبادیاں بسائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعاون احسان نہیں بلکہ ذمہ داری ہے جبکہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون کر رہی ہے اور مزید ہیلی کاپٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سرکاری املاک کے ساتھ سب سے پہلے عوامی نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کی تباہ کاریوں سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version