news

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ممکنہ طوفانی بارشوں پر الرٹ

Published

on


لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ممکنہ طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے، پولیس، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ بالائی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خطرے اور کوہِ سلیمان میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات لازمی کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور کوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی حفاظتی اقدامات کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کے باعث مری اور ملحقہ علاقوں میں سیاحتی سفر پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ درکار وسائل اور امدادی سامان مہیا کیا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے قریب آبادیوں کے لیے کشتیاں، لائف جیکٹس اور دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے۔ خطرے کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کو ان مقامات کے قریب جانے سے روکیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version