news

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل

Published

on

پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے، کیونکہ نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ کر فعال ہو گیا ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے تصدیق کی ہے کہ 31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ لانچ سینٹر سے روانہ ہوا اور گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر چکا ہے۔ جدید سیٹلائٹ ہائی ریزولوشن تصاویر فراہم کر رہا ہے جو شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور علاقائی منصوبہ بندی میں انقلاب لانے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے اور زمین کے کھسکنے کی بروقت پیشگوئی میں مددگار ہوں گی۔ اس کے علاوہ یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی، گلیشیئر کے پگھلنے اور زرعی پیداوار کی بہتری کے لیے بھی قیمتی ڈیٹا فراہم کرے گا۔ سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا۔ سپارکو کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی تکنیکی خودمختاری، پائیدار ترقی اور فیصلہ سازی کے عمل کو مزید مستحکم بنائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version