news
ایپل کا نیا اے آئی روبوٹ اور اسمارٹ ڈیوائسز 2027 میں متوقع
ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ اور کئی دیگر اسمارٹ ڈیوائسز پر کام کر رہی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ان ڈیوائسز میں ہوم سیکیورٹی کیمرا اور سری انیبلڈ اسمارٹ اسپیکر شامل ہیں، جنہیں 2027 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ایپل کا نیا روبوٹ جسے جے 595 کا نام دیا گیا ہے، ایک مکینکی جسم پر مشتمل ہوگا جس کے اوپر آئی پیڈ منی اسکرین نصب ہوگی۔ یہ روبوٹ صارف کے پیچھے گھر کے اندر حرکت کر سکے گا اور میز یا کچن کے کاؤنٹر پر روزمرہ کے کاموں میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس روبوٹ کے ساتھ منسلک ایپ صارفین کو فاصلے سے روبوٹ کو کنٹرول کرنے کی سہولت دے گی جبکہ جدید ورژن کی سری پہلے سے زیادہ بہتر اور متنوع سہولیات پیش کرے گی۔