news

ڈی جی آئی ایس پی آر: فوج کا معصوم شہریوں کے خلاف کوئی انٹرسٹ نہیں

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کا مقصد دہشت گردی کے نام پر معصوم شہریوں کی جان لینا ہرگز نہیں، تاہم جو لوگ دہشت گردوں کو پناہ دیں گے یا گھروں میں بارودی مواد رکھیں گے، انہیں اپنے عمل کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام میں طلباء سے خصوصی نشست کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ فوج سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرتی ہے، لیکن پورے گاؤں یا علاقے کو سزا نہیں دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن اسی وقت کامیاب ہوتا ہے جب عوام دہشت گردوں کی نشاندہی کریں۔ بلوچستان کے حوالے سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وہاں کے نوجوان نہایت ذہین اور فارورڈ لوکنگ ہیں، ریاست کی جانب سے تعلیم حاصل کرنے والے آج اپنے علاقوں کی تقدیر کے مالک بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ اپنے تعلق کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہید میجر محمد انور کاکڑ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا، جنہوں نے گوادر حملے میں بہادری سے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version