news

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا جلسے میں ریاست کو سخت پیغام

Published

on

پہاڑ پور اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ریاست نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مگر ریاست چلانے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، لیکن عوام کو ان کے حقوق دینے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، اور اگر کچھ لوگوں نے بندوق اٹھائی ہے تو اس میں ہماری بھی کوتاہی ہے، اس لیے انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے ساتھ جاری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بات چیت سے مثبت نتائج نکلیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واضح کیا کہ عمران خان نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کیا ہے، اس لیے سیاست کو بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے۔ قبل ازیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، آئین و قانون کا وجود ختم ہو چکا ہے، اور عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نااہل کر کے ان کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ان کا مینڈیٹ چوری کر کے فارم 47 کی بنیاد پر حکومت مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ان کے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، اور کوہستان اسکینڈل وفاقی معاملہ ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پر الزام لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قرضوں میں ڈوبا ہوا صوبہ ملا، مگر اب اسے مالی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version