news

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے 79 جاں بحق

Published

on

بونیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے 60 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 40 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں، جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 35 مکانات متاثر ہوئے، جن میں 7 مکمل طور پر اور 28 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ سب سے زیادہ نقصان ضلع باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا، جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق گوکند اور پیربابا کے علاقوں میں سیلابی ریلوں سے 50 افراد جاں بحق ہوئے، ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور لاشیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version