news
رباب مسعود مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید
پاکستان کی سابقہ ماڈل رباب مسعود مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید اور آداب کے مشورے دینے کے بعد خود سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے رباب مسعود نے کہا کہ مرد اکثر ایک ٹانگ کو دوسری پر رکھ کر بیٹھتے ہیں اور پاؤں کسی دوسرے شخص کے چہرے کی طرف ہوتا ہے، جو کہ بے ادبی ہے۔ تاہم ان کا یہ بیان الٹا پڑ گیا کیونکہ شو میں وہ خود تنگ جینز اور گھٹنوں سے اوپر تک کی شارٹ شرٹ میں کراس لیگ انداز میں بیٹھی ہوئی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور بیٹھنے کے انداز کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو دوسروں کو آداب سکھا رہی ہیں وہ خود ان پر عمل نہیں کر رہیں۔ کچھ صارفین نے انہیں “سستی فیمنسٹ” قرار دیا اور کراس لیگ پوزیشن کو غیر مہذب کہا۔