news
ہمایوں اشرف کا خواتین کے دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر کھرا تبصرہ
پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے ایک انٹرویو میں معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کی طرف رجحان پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل محبت مادّیت سے جڑ چکی ہے اور عملی زندگی میں شادی کے فیصلے مالی حیثیت کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق کسی مستحکم شخص سے شادی کرنا حقیقت پسندانہ رویہ ہے اور اگر کوئی لڑکی انہیں صرف پیسوں کی وجہ سے مسترد کرے تو یہ بالکل منصفانہ بات ہے۔ ہمایوں اشرف نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی بہن کسی ایسے لڑکے سے شادی کا سوچے جو کما نہیں رہا تو وہ اسے مشورہ دیں گے کہ اچھی طرح سوچے، کیونکہ رشتے کے فیصلوں میں مالی استحکام کو دیکھنا ضروری ہے۔