news

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش

Published

on

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے سے تباہی پھیل گئی، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل گوپس کے گاؤں خلتی میں 8 افراد سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، دیامر میں دو افراد ریلے میں بہہ گئے جبکہ ہنزہ، نگر اور سکردو میں متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب نے درجنوں گھر، سرکاری عمارتیں، پل اور شاہراہیں تباہ کر دیں، فصلیں اور درخت بہہ گئے اور شاہراہ قراقرم، شاہراہ بابو سر اور گلگت سکردو روڈ کے کئی مقامات پر آمدورفت معطل ہو گئی۔ آزاد کشمیر کے مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاؤڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 7 جانیں ضائع ہوئیں اور 30 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سے پل اور سڑکیں تباہ ہو گئیں، رتی گلی بیس کیمپ میں 500 سے زائد سیاح پھنس گئے جن میں سے 100 کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نالہ جاگراں میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 بیلی برج، 2 گیسٹ ہاؤس اور ہائیڈرل پراجیکٹ بہہ گیا، کٹن جاگراں کو ملانے والی سڑک کے ٹوٹنے سے 25 ہزار افراد محصور ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version