news

ایف بی آر کو ٹیکس فراڈ تحقیقات کے لیے انٹرنیٹ و ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی کا اختیار

Published

on

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ کیسز کی تحقیقات کے لیے اضافی اختیارات حاصل کر لیے ہیں۔ نئے اختیارات کے تحت انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کمپنیاں، ساتھ ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی پابند ہوں گی، جس سے کمشنر کو انٹرنیٹ سبسکرائبرز کی تفصیلات تک رسائی حاصل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ڈیٹا اور ٹیلی کام کمپنی یا پی ٹی اے سے صارفین کی معلومات لی جا سکیں گی۔ تحقیقات میں معاونت کے لیے آڈیٹرز اور ماہرین کا تقرر کیا جائے گا، جب کہ ترمیمی قانون کے تحت آڈیٹرز اور سرکاری ملازمین ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کی رازداری برقرار رکھنے کے پابند ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس معاملات میں شفافیت اور کام کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version