news
سویرا ندیم کی تصاویر پر مداحوں کی تنقید، اوور ایڈیٹنگ کا الزام
ورسٹائل اداکارہ سویرا ندیم نے ڈرامہ سیریز کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ سویرا ندیم کی نئی تصاویر میں چہرہ ضرورت سے زیادہ سلم اور روشن دکھائی دے رہا ہے، جو واضح طور پر اے آئی اور فلٹرز کی مدد سے اوور ایڈیٹنگ کا نتیجہ ہے۔ مداحوں نے سوال اٹھایا کہ قدرتی حسن کی مالک اداکارہ کو اس قدر ایڈیٹنگ کی ضرورت کیوں پیش آئی، اور مطالبہ کیا کہ سویرا ندیم فطری حسن اور خود اعتمادی کی مثال بنیں اور فلٹرز کے استعمال سے گریز کریں۔