news

یوم آزادی پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پیغام

Published

on

یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں اور تحریک آزادی کے رہنماؤں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔یوم آزادی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں دی جانے والی بھاری جانی و مالی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے شہداء کے عزم و بہادری کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حقِ خود ارادیت ہی مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل ہے، جبکہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔ فیلڈ مارشل نے بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی حمایت سے آپریشن “بنیان مرصوص” میں دشمن کو تاریخی شکست دی گئی، جو پاک فوج کے عزم و حوصلے کی مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، اور خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے، اسی جذبے کے تحت پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کے ساتھ عالمی تحقیقات کی پیشکش بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version