news

ملک بھر میں 78واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Published

on

پاکستان بھر میں 78واں جشن آزادی اس سال معرکہ حق کی عظیم فتح کے نام سے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی اور مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شہروں، گلیوں اور عمارتوں کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے سیلرز اور نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھالے، جن میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل تھیں۔ کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ جشن آزادی کی خوشیوں کا آغاز رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی سے ہوا، جب آسمان رنگ و نور میں نہا گیا اور شہری دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی اپنے اپنے ممالک میں سفارت خانوں میں منعقدہ تقریبات میں یہ دن جوش و جذبے سے منائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version