news

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان

Published

on

وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور 78ویں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا، جو پاکستان کی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو پاکستانی قوم ایک نئی قوت کے طور پر ابھری اور بھارت کے جھوٹے الزامات اور غرور کو چار دن کے اندر شکست دی گئی، جسے بھارت کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔ وزیراعظم نے اس تاریخی کامیابی میں چین، ترکیہ اور سعودی عرب کی کھلی حمایت اور جنگ بندی میں مثبت کردار پر امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ایٹمی قوت دفاع کی علامت ہے اور امید ظاہر کی کہ ٹرمپ فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل میں بھی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، قرضوں کا بوجھ آدھا ہو چکا ہے، اور ملک میں ہر کسی کو سیاست اور تنقید کا حق ہے مگر بغاوت اور توہین کی اجازت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version