news

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دی

Published

on

اسلام آباد میں جاری رپورٹ کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ادارے موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دی ہے اور ملک کی معاشی آؤٹ لک کو ’مستحکم‘ قرار دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق یہ بہتری بہتر زرمبادلہ ذخائر، مالی نظم و ضبط اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت کا نتیجہ ہے۔ ریونیو میں اضافہ اور اصلاحاتی ایجنڈے نے بھی پاکستان پر عالمی اعتماد کو مضبوط کیا۔ اس سے قبل فِچ اور ایس اینڈ پی بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری لا چکے ہیں، جو معیشت میں مثبت پیش رفت کا اعتراف ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ یہ بہتری حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کی عکاس ہے، جبکہ ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version