news

راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز

Published

on

یومِ آزادی کے موقع پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کر دیا گیا، جسے آئی ایس پی آر نے جاری کیا ہے۔ اس ملی نغمے میں وطن سے محبت، شہداء کی لازوال قربانیوں اور قوم کے اتحاد کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کے بول میں قربانی اور حب الوطنی کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا گیا ہے کہ خون کا آخری قطرہ بھی وطن پر قربان کیا جائے گا۔ گلوکار راحت فتح علی خان نے قوم کی بہادری اور شہداء کی شجاعت کو دلنشین انداز میں بیان کیا ہے، جبکہ نغمے میں پاکستان کی عظمت، قربانی اور وقار کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ یہ ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version