news
پی ڈی ایم اے کی دریائے ستلج میں سیلاب کے خدشے پر وارننگ
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو روز میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا جا سکتا ہے، کیونکہ بھاکڑا، پونگ اور تھین ڈیموں میں پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔ پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ دریائے چناب کے مختلف مقامات پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے اور ایمرجنسی میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 305 افراد جاں بحق اور 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے