خاص رپورٹ

آئی ایم ایف کا پاکستان کو بدعنوانی روکنے اور شفاف گورننس کی ہدایت

Published

on

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی کرپشن ڈائگناسٹک اسسمنٹ مشن رپورٹ میں پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری معاہدوں میں بدعنوانی اور عوامی عہدوں کے غلط استعمال کو روکا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے رپورٹ کا ابتدائی مسودہ حکومت کو فراہم کیا ہے اور حتمی رپورٹ جاری ہونے سے قبل سفارشات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ یہ رپورٹ رواں ماہ کے آخر میں شائع ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ دنیا کے بہترین ماڈلز سے سیکھ کر نئی گائیڈ لائنز تیار کی جائیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی طور پر بااثر افراد کی نشاندہی کا نظام غیر یکساں ہے اور چھوٹے اداروں میں خودکار اسکریننگ ٹولز کی کمی ہے۔

رپورٹ میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کرپشن مخالف اقدامات کی تعریف بھی کی گئی ہے۔ تاہم اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عوامی عہدوں کے غلط استعمال کی نشاندہی کے لیے مؤثر اور جامع طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version