news
انسٹاگرام کا نیا میپ فیچر، صارفین کی پرائیویسی پر سوالات
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا میپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہ جگہ شیئر کر سکیں گے جہاں سے وہ آخری بار ایکٹیو ہوئے تھے۔ یہ فیچر صارفین کو کسی بھی وقت بند کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ میٹا، جو انسٹاگرام کی ذیلی کمپنی ہے، نے اس فیچر کے ساتھ ساتھ ری پوسٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ تاہم اس نئے میپ فیچر کو صارفین کی جانب سے پرائیویسی میں مداخلت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ فیچر کسی کی جان بھی لے سکتا ہے۔