news
پرانے آئی فونز کے لیے یو ایس بی-سی پورٹ متعارف
سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف روبوٹک انجینئر کین پلونیل، جو ایپل مصنوعات میں جدید تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نئی ایسیسری متعارف کرا دی ہے۔ اس کمرشل پروڈکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی اندرونی تبدیلی کے پرانے لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
’اوبسولیس‘ کے نام سے پیش کی گئی اس ایسیسری میں دو حصوں پر مشتمل ایک خصوصی کیس شامل ہے، جو ایک کسٹم سرکٹ بورڈ کو یو ایس بی-سی کنیکٹر سے جوڑتا ہے۔ یہ پروڈکٹ نہ صرف 9 والٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے بلکہ ڈیٹا ٹرانسفر اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل مطابقت بھی رکھتی ہے۔
کین پلونیل کا یہ منصوبہ اُن کے پچھلے پروجیکٹ، جس میں انہوں نے ایئر پوڈز کے لیے یو ایس بی-سی کیسز تیار کیے تھے، کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ نئی ایسیسری اُن صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت بن سکتی ہے جو پرانے آئی فونز استعمال کرتے ہیں مگر جدید یو ایس بی-سی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں