news
اریج فاطمہ کا کینسر سے صحتیابی کا انکشاف
پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر “کوریوکارسینوما” میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اچھی اور پرسکون زندگی گزارنے کے دوران اچانک یہ بیماری سامنے آئی، جو مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتی ہے۔ اریج کے مطابق گزشتہ چار ماہ ان اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی کٹھن ثابت ہوئے اور انہوں نے اس دوران بیماری کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی کیونکہ انہیں مذاق اڑائے جانے کا ڈر تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے دو بڑے خوف اللہ کے سامنے جواب دہی اور خاندان کے مستقبل سے متعلق تھے۔ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کروائیں اور اس بیماری کو سنجیدگی سے لیں۔ اریج نے صحتیابی کو اپنی “دوسری زندگی” قرار دیتے ہوئے خاندان کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کرنے والی اریج کے دو بیٹے ہیں اور وہ امریکی ریاست اوہائیو میں رہائش پذیر ہیں۔ 2019 میں کامیاب ڈرامہ “حسد” کے بعد شوبز کو خیرباد کہنے والی اریج اب ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر کے طور پر سرگرم ہیں، ان کے دیگر مقبول ڈراموں میں “ایک پل”، “آپ کے لیے”، “عشق پرست” اور “ہم نشین” شامل ہیں۔