news

فواد خان اور وانی کپور کی فلم “آبیر گلال” 29 اگست 2025 کو ریلیز ہوگی

Published

on

پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی مشترکہ فلم “آبیر گلال” 29 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، تاہم بھارت میں اس کی نمائش نہیں ہوگی۔ فواد خان، جو ہمیشہ سے اپنے پروجیکٹس کے انتخاب میں محتاط رہے ہیں، ڈرامہ “ہمسفر” اور پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” سے شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ وہ ماضی میں بالی ووڈ میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے، لیکن فلم “اے دل ہے مشکل” کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باعث ان کا فلمی سفر رک گیا۔ نو سال بعد وہ “آبیر گلال” کے ذریعے واپسی کر رہے ہیں، جو مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ اس دوران فواد خان پر بھارت کے خلاف خاموش رہنے پر تنقید بھی ہوئی اور وانی کپور نے ان کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔ اب فلم کا نام بدل کر “آبیر گلال” رکھ دیا گیا ہے اور فواد خان اس کی بین الاقوامی تشہیر میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version