news

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کو سخت پیغام

Published

on

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے خطے کو خطرناک جنگ کے قریب کر دیا ہے، تاہم پاکستان نے اس کا بھرپور جواب دیا اور آئندہ کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ دورۂ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف پاکستان نے کامیاب سفارتی جنگ لڑی ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر کوئی اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہیں اور ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ فیلڈ مارشل نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا دشمن عناصر کے لیے انتشار پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہے اور نئی نسل کی سوچ کو سمجھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ پائیدار تعلقات چاہتا ہے اور ممکنہ تجارتی معاہدے سے بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ جاری معاشی تعاون بھی قابلِ تحسین ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version