news

ایس آئی ایف سی اور ڈی پی ورلڈ کا “زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ” منصوبہ

Published

on

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) ڈی پی ورلڈ کے ساتھ مل کر پاکستان میں ڈیجیٹل تجارت کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت دبئی میں “زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ” اور جبل علی بندرگاہ کے قریب “پاکستان مارٹ” قائم کیے جائیں گے، جہاں پاکستانی برآمدکنندگان اپنی مصنوعات بلا تعمیراتی لاگت نمائش اور فروخت کے لیے پیش کر سکیں گے۔ اس منصوبے سے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل آلات اور خوراک سمیت کئی شعبوں کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ فروخت سے قبل کسی قسم کا ٹیکس یا فیس عائد نہیں ہوگی۔ یہ اقدام نہ صرف برآمدات کو فروغ دے گا بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر مثبت پہچان کو بھی اجاگر کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version