news
ایف بی آر نے نان فائلرز کے لیے بینک لین دین کی شرح بڑھا دی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بجٹ 2025-26 کے تحت نان فائلرز پر بینک سے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دیا ہے۔ بینکنگ کمپنیاں یہ ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس وصول کرنے کی مجاز ہوں گی۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت خریدار کے لیے ہر سلیب میں 1.5 فیصد کمی جبکہ فروخت کنندہ کے لیے 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر اب 5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی پر 1.5 فیصد، 10 کروڑ تک پر 2 فیصد اور 10 کروڑ سے زائد پر 2.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، جو پہلے بالترتیب 3 فیصد، 3.5 فیصد اور 4 فیصد تھا۔