news
سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 47 خوارج ہلاک
بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا، جس سے دو روز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 47 ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، جس میں 33 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔