news

ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلباء سے ملاقات

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی جس میں کھل کر گفتگو اور سوال و جواب کا سیشن بھی شامل تھا۔ اس دوران طلباء نے سیشن کو بھرپور پذیرائی دی اور ملکی دفاع و افواج پاکستان سے گہری وابستگی کا اظہار کیا۔ نوجوانوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کوشش کے باوجود وہ اپنی افواج سے جڑے رہیں گے اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی نظر کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بھی طلباء سے ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے کے ذریعے پاک فوج کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مستقبل میں ایسی مزید نشستوں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version