news

رانا ثناءاللہ کا کرپشن پر اعتراف، اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی کروڑوں کی جائیداد

Published

on

وفاقی مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کے ہر ادارے میں موجود ہے، اگر خواجہ آصف نے کرپشن کی شرح زیادہ بتا دی ہے تو اسے کم کرلیں، مگر یہ حقیقت ہے کہ کرپشن ایک سنگین المیہ بن چکی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن بیوروکریسی، سیاستدانوں اور دیگر اداروں میں موجود ہے، تاہم خواجہ آصف کو بیوروکریسی کے حوالے سے بیان دینے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔ رانا ثناء نے سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) محمد اقبال کے خلاف کرپشن کے الزام کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ کسی نے ثبوتوں کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو آگاہ کیا، جس پر فوری کارروائی کی گئی اور اینٹی کرپشن نے قانونی دائرہ کار میں تحقیقات شروع کیں۔ دوسری جانب گرفتار افسر محمد اقبال نے دورانِ تفتیش اپنی کروڑوں روپے کی جائیداد اور قیمتی اشیاء رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اس کے قبضے سے ایک قیمتی لینڈ کروزر گاڑی، رولیکس گھڑی، دو پانچ مرلہ کمرشل پلاٹس کی فائلیں اور ایک بنگلے کے کرایے کی مد میں وصول شدہ 68 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد ہو چکے ہیں، جب کہ اب بھی 4 کروڑ 91 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم برآمد ہونا باقی ہے۔ عدالت نے مزید تحقیقات کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version