news

عمران خان نے 9 مئی کیسز سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ انہیں ریلیف دیا جائے اور ضمانت منظور کی جائے۔ اس اپیل میں وفاقی حکومت اور تھانہ گلبرگ کے انسپکٹر عمران صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی 2023 کے فسادات کے حوالے سے درج آٹھ مقدمات میں عمران کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی، جن میں کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ پر حملہ، عسکری ٹاور، مسلم لیگ ن کے دفاتر، پولیس اسٹیشن شادمان، جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیوں کو جلانے اور شیرپاؤ پل پر تشدد شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن کے دو گواہوں کے مطابق عمران خان نے پارٹی اجلاسوں میں ممکنہ گرفتاری کی صورت میں فوجی تنصیبات پر حملے کی ہدایات دیں، اور ان بیانات کو بروقت اور قابلِ اعتبار قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ ان شواہد کے مطابق عمران خان کا کردار بادی النظر میں سازش اور ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے کی دفعات کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا ضمانت کا کیس نہیں بنتا، چاہے وہ واقعے کے وقت جیل میں موجود تھے۔ ان وجوہات کی بنیاد پر عمران خان نے اب سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version