news
عاصم بخاری دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور قابل احترام اداکار عاصم بخاری حال ہی میں دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا اور اس کے نتیجے میں ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھی بھر گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے بروقت علاج کے باعث ان کی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ عاصم بخاری شوبز کی دنیا میں ایک معروف نام ہیں، جنہوں نے ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے شعبوں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے ناظرین کے دل جیتے۔ وہ نہ صرف ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں بلکہ ادیب اور شاعر کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں بانو بازار، مایا، محبت بہتا دریا، ایک ستم اور سہی، عشق پاگل کرائے اور قلندر شامل ہیں۔ ان کی صحت یابی پر شوبز حلقوں اور مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔