news

عمران خان کے بیٹے امریکا کیوں گئے؟ علی محمد خان کا وضاحتی بیان

Published

on


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلمان کی امریکا میں ملاقاتیں ان کی فیملی کی ذاتی ارینجمنٹ ہے، پارٹی نے انہیں امریکا جانے کا کوئی نہیں کہا۔ جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے واضح کیا کہ قاسم اور سلمان کا اپنے والد کی رہائی کے لیے لابنگ کرنا ان کا جمہوری اور خاندانی حق ہے، اور وہ امید رکھتے ہیں کہ حکومت انہیں پاکستان آنے کی اجازت بھی دے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمران خان کا “ایبسولوٹلی ناٹ” کا اصولی مؤقف آج بھی اپنی جگہ موجود ہے، اور پارٹی کسی بیرونی ملک کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔

علی محمد خان نے کہا کہ اگر امریکا واقعی اتنا برا ملک ہوتا، تو موجودہ وزیراعظم نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی بات کیوں کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ غیرجانبدار رویہ اپنایا، جب کہ بائیڈن انتظامیہ کے رویے میں فرق تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو موجودہ فسطائیت سے آزادی حاصل کرنی چاہیے۔ علی محمد خان نے فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف بھی آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو یکجا ہو کر مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، وزیراعظم سمیت ہر فرد کو اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version