news
صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کی جو وزارت مذہبی امور کی عمارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی شرکت کی اور چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ طویل مشاورت کے باوجود ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ماہ صفر المظفر کا آغاز اتوار 27 جولائی 2025 کو ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔