news
عمران خان: محسن نقوی کی نااہلی نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا
سابق وزیر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت تباہی کی طرف جاتا ہے جب نااہل افراد کو اہم عہدوں پر بٹھا دیا جائے۔ اڈیالہ جیل میں غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “عاصم منیر ملک سنبھالے بیٹھا ہے اور محسن نقوی کرکٹ چلا رہا ہے، ان کی اہلیت آخر ہے کیا؟”
عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بدترین سطح پر آ چکی ہے اور آج پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب طاقت کے زور پر نااہل افراد کو اداروں پر مسلط کیا جائے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو متعدد شرمناک شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں امریکا اور آئرلینڈ جیسے کمزور حریفوں کے ہاتھوں ہار، بنگلہ دیش سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست، اور ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر حاصل کرنا شامل ہے۔ اسی طرح پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بھی ویسٹ انڈیز جیسی کمزور ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
عمران خان کے مطابق یہ ناکامیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کرکٹ سمیت تمام ادارے نااہلی کا شکار ہو چکے ہیں اور جب تک میرٹ کو بحال نہیں کیا جاتا، پاکستان کا ہر شعبہ زوال کا شکار ہوتا رہے گ