news

علی امین گنڈاپور کا حساس اداروں پر سنگین الزام

Published

on

پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں دیرپا امن کی بحالی، خوارج کے خاتمے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون پر زور دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے حساس اداروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کامیاب آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کو گرفتار کیا، لیکن بعد میں ان ہی دہشتگردوں کو ISI اور MI کے اہلکاروں نے چھڑوا لیا، یہ کہہ کر کہ “یہ ہمارے لوگ ہیں، ہم انہیں استعمال کرتے ہیں”۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دوبارہ متحرک ہو چکے ہیں اور عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ صوبے میں کسی قسم کے فوجی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے اور زور دیا کہ اگر ان عناصر کی ضرورت ہے تو انہیں وردی پہنا کر کشمیر یا کسی اور محاذ پر بھیجا جائے، لیکن شہری علاقوں میں ان کی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا فرق قوم قبول نہیں کرے گی، ہمیں صرف امن اور قانون کی عملداری چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version