news

مستونگ آپریشن: فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

Published

on

مستونگ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک مؤثر آپریشن کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم “فتنہ الہندوستان” کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔مستونگ آپریشن پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اور سپاہی نظم حسین شہید ہو گئے۔ میجر زیاد سلیم، جن کا تعلق خوشاب سے تھا، آپریشن کے دوران فرنٹ سے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، جبکہ سپاہی نظم حسین کا تعلق جہلم سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، اور ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ لازوال قربانیاں قوم کے اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version