news

تحریک تحفظ آئین پاکستان: پی ٹی آئی کا نئی سیاسی تحریک کا اعلان

Published

on

اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت ایک نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس تحریک کا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، منصفانہ انتخابات کے انعقاد اور عام شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا کہ 31 جولائی اور یکم اگست کو ایک آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) منعقد کی جائے گی، جس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی تاکہ موجودہ سنگین ملکی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد کوئی وقتی تماشا نہیں بلکہ ایک سنجیدہ قومی جدوجہد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی ادارے یا فرد کے خلاف نہیں بلکہ آئینی دائرے میں رہ کر تمام اداروں سے کام لینے کے خواہاں ہیں۔تحریک تحفظ آئین پاکستان

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی تحریک ہے جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا تاکہ عوام کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ آئین، انصاف اور جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے، آزادیِ اظہار پر پابندیاں ہیں اور بانی پی ٹی آئی کو دو سال سے قید میں رکھا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر موجودہ مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحریک کسی کے خلاف نہیں بلکہ عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ہے، اور ہم کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version