news

روس میں طیارہ حادثہ: 50 سے زائد افراد سوار، ملبہ برآمد

Published

on

روس کے مشرقی علاقے میں ایک اندوہناک طیارہ حادثہ پیش آیا جس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، روس کا A24 ماڈل کا مسافر طیارہ چین کی سرحد کے قریب واقع امور نامی علاقے کے قصبے ٹائنڈا کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہوئے اچانک ریڈار سے غائب ہوگیا۔ طیارے میں 43 مسافر اور 6 عملے کے ارکان سوار تھے جن میں 5 بچے بھی شامل تھے۔ واقعے کے فوراً بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا جس پر حکام نے فوری طور پر طیارے کی تلاش شروع کی۔ بعد ازاں شہر ٹائنڈا سے تقریباً 15 کلومیٹر دور اس بدقسمت طیارے کا ملبہ برآمد کر لیا گیا۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی روسی وزارت کے مطابق، طیارہ انگارا ایئرلائن کے زیر انتظام پرواز کر رہا تھا اور اپنی منزل کے قریب پہنچتے ہی حادثے کا شکار ہوا۔ اگرچہ ملبہ مل گیا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار کسی بھی شخص کے زندہ بچنے کی کوئی امید باقی نہیں رہی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا سلسلہ بھی جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version