news

قلات میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

Published

on

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان نامی تنظیم کے آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے قلات میں آٹھ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد ملک دشمن سرگرمیوں اور دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں ہندوستانی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version