news

بلیک ہول سے بچنے والا پہلا ستارہ: ماہرینِ فلکیات کا حیران کن مشاہدہ

Published

on

تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات پر مشتمل بین الاقوامی ٹیم نے فلکیاتی تاریخ کے ایک نایاب منظر کا مشاہدہ کیا ہے، جس میں ایک ستارہ سپر میسو بلیک ہول کی تباہ کن کشش سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ دو برس قبل سائنسدانوں نے AT 2022dbl نامی ستارے کی چمک کو اس وقت ریکارڈ کیا جب وہ ایک بلیک ہول کی زد میں آیا۔ حیرت انگیز طور پر، دو سال بعد اسی مقام سے ویسی ہی چمک دوبارہ دیکھی گئی، جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ستارہ مکمل طور پر تباہ ہونے کے بجائے بلیک ہول سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ یہ واقعہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ پہلا مصدقہ موقع ہے جب کسی ستارے کو بلیک ہول سے فرار حاصل ہوتا دیکھا گیا ہے۔ اس انقلابی تحقیق کی قیادت ڈاکٹر لیڈیا میکریائینی نے کی، جبکہ وائز آبزرویٹری کے ڈائریکٹر اور آسٹروفزکس فیکلٹی کے پروفیسر آئیر ارکاوی نے اسے سپروائز کیا۔ دیگر محققین میں پروفیسر اہد ناکر، طلبہ سارا فارس، یائل ڈیگانی اور مختلف عالمی سائنس دان شامل تھے، جنہوں نے اس حیران کن مظہر کو سائنسی ریکارڈ کا حصہ بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version