news

مریم نواز کا اعلان: پنجاب کو منشیات سے پاک زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واضح پیغام دیا ہے کہ منشیات فروشوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں اور بہت جلد پورے صوبے سے منشیات کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ لاہور میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے فورس کے اہلکار کو فلیگ سونپنے کے ساتھ پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں ایک مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام قابل تحسین ہے، کیونکہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے خاص طور پر تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ اب دیرینہ مسائل پر کوئی مصلحت نہیں برتی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ تمام ڈویژنز میں انسداد منشیات فورس کو فعال بنایا جا رہا ہے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھی قائم کیا گیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان کے مطابق جرائم پیشہ افراد اب توبہ کرتے ہوئے مساجد کا رخ کر رہے ہیں اور معافیاں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انسداد تجاوزات فورس بھی جلد کام شروع کر دے گی۔

ورلڈ برین ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے دماغی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانی دماغ خالق کائنات کی حیرت انگیز تخلیق ہے، جسے نظر انداز کرنا زندگی کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب دماغی بیماریوں کی روک تھام، علاج اور شعور بیدار کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد فراہم کرتا ہے، اس لیے دماغی صحت کو جسمانی صحت جتنی ہی اہمیت دینا ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version