news

بابوسر ٹاپ پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ؛ سیاح جاں بحق، متعدد لاپتہ

Published

on

بابوسر ٹاپ کے اطراف گلگت بلتستان کی حدود میں 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے، بابوسر ٹاپ جہاں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں خطرناک سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر بہہ گئیں۔ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 5 سیاحوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 15 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ علاقے میں مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق شدید بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرم اور چلاس جلکھڈ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت اور چلاس سیکشن کے مختلف مقامات، جن میں لال پڑی اور ڈونگ شامل ہیں، لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث مکمل طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا سکے۔ صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version